رینجرز نے KKF کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا

July 23, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 19

حراست میں لئے جانے والوں میں سابق ڈرائیور بھی شامل ہیں جنہوں نے خوفناک انکشافات کئے ہیں
کراچی( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم ’’خدمت خلق فائونڈیشن‘‘ کی ایمبولینس گاڑیاں دہشت گردی میں استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رینجرز نے خدمت خلق فائونڈیشن ( کے کے ایف) کے بعض سابق اور موجودہ ڈرائیورز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ رینجرز نے عید سے ایک روز قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر واقع خورشید میموریل ٹرسٹ کمپلیکس پر چھاپے کے دوران کے کے ایف کا جو ریکارڈ قبضے میں لیا تھا اس کی روشنی میں خدمت خلق فائونڈیشن کی ایمبولینسوں کے سابق اور موجودہ ڈرائیوروں کے خلاف خفیہ کریک ڈائون شروع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے متحدہ کے بعض زیر حراست ٹارگٹ کلرز کے دوران تفتیش کئے گئے اعترافات کی روشنی میں کے کے ایف کی ایمبولینس گاڑیوں کی نصف درجن سے زائد ڈرائیورز کو حراست میں لیا۔ جن میں بعض سابق اور بعض موجودہ ڈرائیورز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران کے کے ایف کے ایمبولینس ڈرائیورز نے خوفناک انکشافات کئے ہیں۔

جعلی صحافی اور متحدہ کے 4 کارکن 90 دن کیلئے رینجرز کے حوالے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جعلی صحافی اور ایم کیو ایم کے 4 کارکنان سمیت پانچ ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا‘ رینجرز نے ملزم طارق عزیز کو پیش کرتے ہوئے90 دن کی نظر بندی کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
Tags: