سندھ بھر میں جمعرات تا پیر موسلا دھار بارشوں کا امکان

July 23, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 19

کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی ہے‘ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف کے مطابق آئندہ دو روز میں کراچی میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے‘ جس سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جبکہ بدھ کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی بوندا باندی سے کراچی کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

Tags: