پولیس کے ساتھ جھگڑا بیگم نوازش علی نے رات تھانے میں گزاری 50 ہزار کے ذاتی مچلکے پر رہائی ملی

July 23, 2015 5:54 pm0 commentsViews: 383

لاہور( نیوز ڈیسک) علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پولیس کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار عدالت نے50 ہزار روپے مچلکے پر ضمانت منظور کرلی۔ بیگم نوازش علی کے نام سے مشہور اداکار علی سلیم نے گزشتہ رات نشے کی حالت میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تھانہ شالیمار منتقل کیا، بیگم نوازش علی کو ایک رات تھانے میں گزارنا پڑی۔ ان کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ تھانہ شالیمار پولیس نے علی سلیم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جنہوں نے50ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔

Tags: