صبح سویرے نرسری پر تیز رفتار کار الٹ گئی4 افراد ہلاک

July 23, 2015 5:30 pm0 commentsViews: 35

تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ اور درخت سے ٹکرا کر قلا بازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی
لاشوں اور زخمیوں کو بڑی مشکل سے نکالا گیا‘ حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے شارع فیصل نرسری کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے2بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ‘4 زخمی ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح شارع فیصل نرسری کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کی اطلاع پولیس کو اور امدادی ٹیموں کو دی گئی‘ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 4 زخمیوں کو جدوجہد کے بعد نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا جس میں سے2 افراد راستے میں ہلاک ہوگئے‘ ہلاک افراد کی عمریں 15سے30 سال کے درمیان ہیں‘ جبکہ2افراد دوران علاج زخمی کو تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ حادثے میں4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 2بچے بھی شامل ہیں‘حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا‘حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے‘ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردیا‘ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں تباہ ہونیوالی کار قائد آباد کے علاقے سے رینٹ پر لی گئی تھی اور اس گاڑی کو تنویر نامی شخص نے رینٹ پر لیاتھا جو کہ حادثے میں جاں بحق ہوگیا‘ متوفی تنویر قائد آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Tags: