ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے، مفلوج ہوجاتا ہوں، اسپتال بھیجا جائے، قمر منصور

July 23, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کہا ہے کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور سال میں ایک دو مرتبہ ان کو یہ تکلیف ہوتی ہے جس میں وہ بالکل مفلوج ہوجاتے ہیں مجھے فوری طور پر اسپتال میں علاج کی ضرورت ہے۔ اگر فزیو تھراپی کی سہولت فراہم کی جائے تو میری تکلیف کم ہوجائے گی۔ اس موقع پر رینجرز کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ قمر منصور کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جس کی تصدیق قمر منصور بھی کریں گے عدالت نے قمر منصور سے استفسار کیا کہ قمر منصور آپ کو یہ تکلیف کب سے ہے اور کہاں سے علاج ہو رہا ہے جس پر قمر منصور کا کہنا تھا کہ میں نے16 سال قبل سوٹ کیس اٹھایا تھا جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوئی جس کا مختلف نجی اسپتالوں میں علاج ہوتا رہا ہے۔ عدالت نے رینجرز کو ہدایت کی کہ قمر منصور کی اب تک ہونے والی ٹریٹمنٹ کی رپورٹ ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کی جائے۔

Tags: