سعودی عرب: اونٹ چلتی گاڑی سے جا ٹکرایا، 4 افراد جاں بحق

July 23, 2015 5:59 pm0 commentsViews: 25

ریاض ( یو پی پی) سعودی عرب میں گاڑی اونٹ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ سعودی عرب کے جزان شہر میں تیز رفتار گاڑی اونٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میاں بیوی اور دو بیٹیاں موقع پر ہلاک جبکہ تین بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق زخمی بچیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags: