سری نگر پرچم نذر آتش، لوگوں میں اشتعال
سرینگر ( آں لائن) مقبوضہ جموں میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کلمہ طیبہ والے پرچم کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کے خلاف پوری وادی میں اشتعال پھیل گیا ہے جس کے بعد شہریوں نے جگہ جگہ مظاہرے کئے اور غاصب فوجیوں، انتہا پسند ہندوئوں، اور کٹھ پتلی مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے درجن بھر حریت رہنمائوں کو گرفتار کر لیا ہے راجوری ٹائون میں دوسرے روز بھی کرفیو جاری رہا۔