بینک نے وکیل کو اکائونٹ کھولے بغیر22 لاکھ کا مقروض قرار دیدیا

July 23, 2015 6:03 pm0 commentsViews: 25

موبائل میسیج کے ذریعے یاسین گجر ایڈووکیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ وہ بینک نا دہندہ ہو گئے ہیں
بینک انتظامیہ کیخلاف کارروائی کیلئے متاثرہ وکیل نے عدالت سے رجوع کر لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) یو بی ایل بینک نے مقامی وکیل کو اکائونٹ کھولے بغیر 22 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض قرار دیدیا۔ وکیل نے بینک کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کے وکیل چوہدری یاسین گجر ایڈووکیٹ کو یو بی ایل نے موبائل میسج بھجوایا کہ وہ بینک کے نادہندہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے برانچ سے رابطہ کیا جس پر بینک نے این آئی سی کے ذریعے تصدیق کرنے کے بعد انہیں آگاہ کیا کہ یاسین گجر یو بی ایل کے اکائونٹ ہولڈر نہیں ہیں اور نہ ہی بینک نے انہیں کوئی اے ٹی ایم جاری کیا ہے اس کے بعد ایک ماہ تک موبائل پر کوئی میسج نہیں آیا تاہم عید کے موقع پر بینک نے موبائل پر پھر میسج بھجوایا کہ آپ فوراً ادائیگی کریں۔

Tags: