افغانستان، مارکیٹ میں خودکش دھماکہ خاتون سمیت19 افراد ہلاک

July 23, 2015 6:06 pm0 commentsViews: 23

شہر المار کے بازار میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، مرنے والوں میں افغان فوجی بھی شامل ہے
کابل ( نیٹ نیوز) افغانستان کے شمالی علاقے کی مارکیٹ میں خود کش دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے، ترکمانستان کی سرحد کے قریب واقع صوبہ فاریاب کے گورنر عبدالستار بریز نے بتایا کہ بدھ کی صبح شہر المار کے بازار میں ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں خاتون، بچے اور ایک افغان فوجی سمیت 19 افرا د جان بحق ہوئے جبکہ38 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبہ فاریاب کے پولیس چیف سبحان قلی ابراہیم اور المار ضلع کے پولیس چیف صالح محمد صالح نے بھی19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ صوبے کے نائب پولیس چیف باریالیہ بشیر کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے جن میں بیشتر پولیس اہلکار شامل تھے۔

Tags: