جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کسی کی ہار یا جیت نہیں‘ جمہوریت کو فائدہ ہوگا‘ وزیراعظم

July 24, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 30

ساری دنیا کے ساتھ ہمیں بھی اچھی طرح معلوم تھا کہ گزشتہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی‘ اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل سے کام لیا
امید ہے منفی سیاست کرنے والے سبق سیکھیں گے‘ اقتدار کی سیاست کے بجائے اقدارکی سیاست پر یقین رکھتے ہیں‘ قوم سے خطاب
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اقتدار کی سیاست کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ساری دنیا کے ساتھ ہمیں بھی اچھی طرح معلوم تھا کہ گزشتہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیںہوئی‘ ہم نے تمام تر اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل سے کام لیا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کسی کی ہار یا جیت نہیں‘ اس جمہوریت نظام کو فائدہ پہنچے گا۔ ہمارے ہاتھ صاف تھے ‘اللہ نے سرخرو کردیا‘ رپورٹ سے سچائی سامنے آگئی‘ سچ کی فتح ہوئی ہے‘ انکوائری کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ذاتی اور جماعتی سطح سے بالا تر ہو کر ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ ہمارے موقف ہی کی نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کی بھی توثیق ہے۔ ہمیں امید ہے کہ منفی سیاست کرنیو الے بھی سبق سیکھیں گے۔ کمیشن کے فیصلے کو سنگ میل سمجھتے ہوئے نئے سفر کا آغاز کیا جائے۔

Tags: