جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے‘حکومت پروپیگنڈے سے باز رہے‘عمران خان

July 24, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 28

نواز شریف خوش قسمت ہیں ان کو پہلے رپورٹ مل گئی‘ قومی بحران میں سب کا اکٹھا ہونا ضروری ہے
عام انتخابات میں 21 جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا لیکن جوڈیشل کمیشن میں کیس صرف تحریک انصاف نے لڑا‘ میڈیا سے گفتگو
چترال( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے‘ حکومت پروپیگنڈے سے باز رہے‘ آج رپورٹ پر تفصیلی رد عمل دوں گا‘ نواز شریف خوش قسمت ہیں ان کو پہلے رپورٹ مل گئی‘ قومی بحران میں سب کا اکٹھا ہونا ضروری ہے‘ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ2013 ء کے عام انتخابات پر21جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا لیکن جوڈیشل کمیشن میں کیس صرف تحریک انصاف نے لڑا‘ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خوش قسمت ہیں جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پہلے دیکھ لی تاہم اصول کے مطابق یہ رپورٹ دونوں فریقین کو دینی چاہئے تھی جبکہ میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دیکھ کر ہی اس پر تفصیل سے آج بات کروں گا‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے کیوں کہ کمیشن کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کا موقف تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا ہم وہ تسلیم کریں گے۔

Tags: