اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکار زخمی

July 24, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 29

ایک گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون کے شوہر نے گولیاں چلائیں، پولیس اہلکار زد میں آگئے
کراچی (کرائم رپورٹر) اقبال مارکیٹ اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار ہے اور اسکی تفتیش کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون نمبر 10میں ایک گھر کے اندر جھگڑے کی اطلاع مدد گار15پر پولیس کو دی گئی جس پر دو پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو وہاں جھگڑا چل رہا تھا اس دوران وہاں فائرنگ سے ہوگئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار اقبال اور نعیم زخمی ہوگئے ، جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد وہاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ غلام اظفر میہسر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیو الے اہلکار ریٹائرڈ آرمی اہلکار ہیں اور اقبال مارکیٹ میں تعینات ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا اور خاتون کے بھائی وہاں آگئے اور اسے گاڑی میں ڈال کر لے جارہے تھے جس پر خاتون کے شوہر کا اپنے سالوں سے جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے فائرنگ کردی جس کا نام نیازی سامنے آیا ہے انہوں نے کہا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور اسکے رشتے داروں کو بھی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

Tags: