چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خطرہ ہے، زمبابوے سے سیریز کھیلنے پر غور

July 24, 2015 4:36 pm0 commentsViews: 21

پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے
30 ستمبر سے قبل ایک بھی شکست پاکستانی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر سکتی ہے
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیمنپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے خطرے کے پیش نظر پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں غور شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کا سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دینے کے بعد2017ء میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے۔ سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں فتح سے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کر جائے گا مگر 31 ستمبر سے قبل ایک بھی شکست قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر دے گی، تفصیلات کے مطابق چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ایک روزہ رینکنگ میں90 پوائنٹس کے ساتھ8 ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر چلی گئی ہے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں فتح سے قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کر جائے گی مگر31ستمبر سے قبل ایک بھی شکست قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر سکتی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں کسی بھی شکست کے خطرے سے بچنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے۔

Tags: