ایک ہفتہ میں2 درجن زخمی ڈاکوئوں کی عدالت میں پیشی

July 24, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 22

ڈاکو اپنے آپ کو جعلی مقابلوں میں زخمی ظاہر کرنے کیلئے عدالتوں میں چیخ و پکار کرتے رہے
عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا
کراچی( کرائم ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران سٹی کورٹ کی عدالتوں میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم ، ڈکیتی اور پولیس مقابلے میں گرفتار2 درجن سے زائد ملزمان کو زخمی حالت میں پیش کیا۔ زخمی ڈاکو عدالتوں میں چیخ پکار کرتے رہے اور اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے شدید زخمی ہونے کا تاثر بھی دیتے رہے۔ اس ضمن میں تھانہ گلشن اقبال، فیروز آباد، ٹیپو سلطان، سائٹ سمیت دیگر تھانوں نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے2 درجن ڈاکوئوں کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا اور عدالتوں میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا۔ عدالتوں نے ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالتوں میں پیشی کے موقع پر ان زخمی ملزمان نے جعلی مقابلے میں زخمی کرنے کا بتایا اور شدید زخمی ہونے کا تاثر دیتے ہوئے عدالتوں میں بیان دیتے ہوئے گر پڑے اور اسپتال منتقل کرنے کی درخواست بھی کرتے رہے۔ پولیس افسران نے عدالتوں کو بتایا کہ یہ کریمنل لوگ ہیں اپنی بچت کیلئے کہانی سنانے میں مہارت ہیں۔

Tags: