بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو19 سال قید

July 24, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 31

عماد الدین نے تاجر سے10 لاکھ بھتہ مانگا، پولیس نے30 ہزار لیتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو مجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 19 برس قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم عماد الدین کو بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر19 سال قید کی سزا سنا دی ، مجرم کو سائٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا عماد الدین پر الزام تھا کہ اس نے13 جنوری2014ء کو خمیسو نامی تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور ڈھائی لاکھ روپے کے معاملات طے پا گئے تھے لیکن پولیس نے ملزم کو30 ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عماد الدین کو بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر الزامات ثابت ہونے پر مجموعی طور پر19 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Tags: