بارش میں سینکڑوں گاڑیاں بند، مکینکوں نے منہ مانگی رقم وصول کی

July 24, 2015 4:42 pm0 commentsViews: 29

موسم کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درجنوں موسمی مکینک اوزار ،پلگ پانے اٹھائے سٹرکوں پر نکل آئے
کراچی( نیوز ڈیسک) شہر بھر میں طوفانی بارش کے بعد بند ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اسٹارٹ کرنے کے لئے درجنوں نوجوانون ہاتھوں میں اوزار اٹھاکر سڑکوں پر نکل آئے۔ پریشان حال شہریوں سے موسمی مکینکوں نے منہ مانگی رقم وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث شہر بھر میں سیکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلیں اور کاریں پانی جانے کی وجہ سے سڑکوں کے درمیان ہی بند ہوگئیں۔ جس کی وجہ سے جہاں ٹریفک جام ہوا وہیں گاڑیوں کو اسٹارٹ کرنے کے لئے مالکان پریشان نظر آئے۔ موسم کی صورتحال دیکھتے ہی درجنوں کی تعداد میں نوجوان ہاتھوں میں پلگ پانے اور دیگر اوزار اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے بھی موسمی مکینکوں کو دیکھتے ہی سکون کا سانس لیا اور اپنی گاڑیاں اسٹارٹ کروائیں جس کی مد میں موسمی مکینوں نے اچھی دہاڑی بھی بنا ڈالی، شہریوں کا کہنا تھا کہ طوفانی بارش میں گاڑیاں بند ہونے سے شدید پریشانی لاحق ہوگئی تھی تاہم مکینکوں نے منٹوں میں گاڑیاں اسٹارٹ کر دیں اور اس کے معاوضے میں کچھ رقم وصول کرلی تو کوئی بڑی بات نہیں۔

Tags: