ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی تیاری

July 24, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 24

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) کسٹم انٹیلی جنس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے خلاف قانونی طور پر گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ملزمہ کیخلاف کسٹم انٹیلی جنس تھانہ میں با قاعدہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ ملزمہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات میں نیا مقدمہ درج کرنے کی عدالت میں دائر درخواست کی بھی کسٹم انٹیلی جنس نے بھر پور پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت سے اجازت ملنے کی صورت میں منی لانڈرنگ کی درج رپورٹ کو مقدمہ میں تبدیل کر دیا جائیگا۔ کسٹم انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد4 ماہ تک منی لانڈرنگ میں گرفتاریوں کے خوف سے ریکارڈ کمی ہوگئی تھی۔

Tags: