شرجیل کی چھٹی‘ ناصر شاہ سندھ کے نئے وزیر بلدیات بن گئے

July 24, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 32

گورنر نے نئے وزیر بلدیات سے حلف لیا‘ حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کی شرکت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ناصر حسین شاہ نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق عمر نے انجام دئے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر شرجیل انعام میمن سے بلدیات کا قلمدان واپس لے کر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کو وزارت بلدیات کا قلمدان سونپ دیا ہے۔

Tags: