گوانتا نامومیل بند کرنے کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل

July 24, 2015 4:52 pm0 commentsViews: 35

حراستی مرکز بند کرنا صدر اوباما کا فیصلہ ہے، مسودہ کانگریس کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وائٹ ہائوس
واشنگٹن( آن لائن) امریکی فوج کی متنازع گوانتا نا موبے جیل کو بند کرنے کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہائوس جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ گوانتا نا مو بے میں جیل کی بحفاظت اور ذمہ داری کے ساتھ بند کرنے کے منصوبے کی تشکیل اور کانگریس کے سامنے اسے پیش کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔ جوش ارنسٹ کے مطابق اس فیصلے کو کانگریس کی مخالفت اور قیدیوں کی تحویل سمیت متعدد مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، ترجمان کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ گوانتا نا مو بے کو بند کرنے کے آخری مراحل کا مسودہ کانگریس میں پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوانتا نا موبے کے حراستی مراکز کو بند کرنا صدر اوباما کا فیصلہ ہے۔ اس لئے امریکی سیکورٹی حکام کافی عرصے سے اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

Tags: