محکمہ خوراک بدین کی لاپرواہی سے کروڑوں کی گندم خراب

July 24, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 22

ضلعی انتظامیہ نے11 ہزار بوری گندم کھلے آسمان تلے رکھی جو بارش اور دھوپ سے ضائع ہو گئی
بدین( مانیٹرنگ ڈیسک) سائیں سرکار کی نا اہلی کے باعث ایک جانب تھر پارکر میں بچے بھوک و پیاس سے مرر ہے ہیں تو دوسری طرف کوئی کارروائی نہ ہونے کے تاثر کے باعث محکمہ خوراک بدین کے افسران کی لا پرواہی کے نتیجے میں کھلے آسمان تلے رکھی کروڑوں روپے مالیت کی11 ہزار بوری گندم دھوپ اور بارش کے سبب خراب ہوگئی ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 8 ماہ قبل کروڑوں روپے سے 53ہزار سے زائد بوری گندم خریدی تھی جسے محکمہ خوراک کے دفتر کے احاطے میں کھلے آسمان تلے رکھ دیا گیا تھا۔ جس میں محکمہ کے افسران نے ہزاروں بوری گندم فروخت کر دی تھی۔ تاہم کھلے آسمان تلے رکھی11 ہزار بوری گندم انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شدید گرمی اور بارش کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے اور اس سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔