سندھ میں کچے کے علاقے کے26 لاکھ افراد کو سیلابی ریلوں سے خطرہ

July 24, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 20

ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی
کراچی میں بھی مون سون بارشوں کی وجہ سے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دی گئی ہے
پروفیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ایمرجنسی نافذ ہے اور عملہ24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے، سلمان شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سید سلمان شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام محکموں کو الرٹ جاری کردی گئی ہے دریائے سندھ میں متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سکھر کیمپ آفس سیلابی صورتحال کو مکمل مانیٹرنگ کر رہا ہے کچے میں بسنے والے26 لاکھ افراد کو سیلابی ریلوں کی وجہ سے خطرہ ہے اور ان کو فوری طور پر کسی کیمپ یا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں سید سلمان شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے تمام ضروری سازو سامان ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مہیا کر دیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر پی ڈی ایم اے سندھ کی ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے گی انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایری گیشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے میں ایمر جنسی نافذ ہے اور عملہ24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے۔

Tags: