اسکارف پابندی کیس میں امریکی کمپنی پر 25ہزار ڈالر جرمانہ

July 24, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 25

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالی جانیوالی لڑکی کو انصاف دلادیا‘غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے اسکارف پابندی کیس میں ایبرو کرومی نامی کمپنی پر 25 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا‘ جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایبر کرومی کمپنی نے حجاب کرنے کی بنیاد پر مسلمان لڑکی کو نوکری سے نکال د یا جو کہ سراسر مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ لہٰذا مذکورہ کمپنی متاثرہ لڑکی کو 25 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرے اور اس کی ملازمت بھی بحال کرے۔

Tags: