پلوٹو کی تازہ ترین تصاویر میں ایک اور برفیلے پہاڑی سلسلے کا انکشاف

July 24, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 35

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے( ناسا) کے خلائی جہاز نیو ہوریزونز سے حاصل ہونیوالی پلوٹو کی تازہ ترین تصاویر میں ایک اور برفیلے پہاڑی سلسلے کا انکشاف ہوا ہے‘ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان برفیلی چوٹیوں کی بلندی ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر ہے‘ یہ چوٹیاں برفیلی اور ہموار سطح کے درمیان واقع ہیں جسے سپٹنگ پلنم کا نام دیا گیا ہے‘ سائنسدا نوں کا خیال ہے کہ ان کی عمر ایک کروڑ سال سے کم ہے جبکہ تصاویر میں دکھائی دینے والے سیاہ حصے اربوں سال پرانے ہیں۔

Tags: