ملک انوکھا کی7ویں برسی 26 جولائی کو منائی جائیگی
کراچی( کلچرل رپورٹر) کامیڈی کے ناموراداکار ملک انوکھا کی7 ویں برسی26جولائی کو منائی جائیگی‘ فلم ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار ملک انوکھا کا اصل نام اکبر عباس تھا‘ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز1965 ء میں بننے والی فلم ’’ ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ سے کیا‘ وہ7مختلف زبانوں پر عبور رکھتے تھے اور علاقائی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہتے تھے۔