کلفٹن میں ننھے دلال فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 8 لڑکیاں 9 لڑکے گرفتار

July 24, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 216

فحاشی کا اڈہ عرصہ دراز سے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں چل رہا تھا، شراب و دیگر سامان بر آمد
ننھال دلال پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر اہم شخصیات کو بھی لڑکیاں سپلائی کرتا تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) کلفٹن میں ننھا دلال کے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ‘8لڑکیاں اور4 لڑکے ‘گرفتار‘ ننھا دلال اور نائیکہ پروین عرف پنو فرار پولیس کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں چلنے کا انکشاف‘ تفصیلات کے مطابق گذری پولیس نے کلفٹن خیابان شہباز فیز 6 بنگلہ نمبر 6/B-1میں ننھے دلال اور پروین پنو کے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر بھنورے‘ ریاست‘ اکرم‘ وقاص‘ جہانزیب اور 8تتلیاں ثانیہ‘ دعا‘ ناصرہ‘ ثوبیہ‘ صباء ‘حنا‘ کاجول اور مہوش کو نیم برہنہ حالت میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا‘ پولیس کے مطابق ملزم محی الدین عرف ننھا دلال اور پروین عرف پنو کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے‘ ایس آئی شبیر کے مطابق بنگلے سے غیر ملکی شراب‘ جنسی ادویات و دیگر سامان برآمد ہوا ہے‘ مکینوں کے مطابق مذکورہ فحاشی کا اڈہ عرصہ دراز سے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں چل رہا تھا‘ ننھا دلال پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت اہم شخصیات کو بھی لڑکیاں سپلائی کرتا ہے‘ ننھا دلال کو ایک صوبائی حکومت کے اہم شخصیات کی آشیر باد حاصل ہے ۔

Tags: