سندھ میں بدعنوانی کے باعث ہٹائے گئے کئی افسران غائب

July 24, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 24

150 نے ضمانتیں کرالیں‘ ایڈمنسٹریٹر کے یم سی سمیت متعدد بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اہم ترین اجلاس کے بعد بھی سندھ میں بیورو کریسی کے معاملات نہ سدھر سکے‘ سندھ میں بد عنوانی پر ہٹائے گئے کئی افسر غائب ہوچکے ہیں جبکہ150 نے ضمانتیں کرالی ہیں‘ ڈی جی ایس بی اے ‘ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرون ملک ہیں اور 57 کروڑ روپے بھی ساتھ لے گئے ہیں‘ افسران منظور قادر کاکا‘ ثاقب سومرو وغیرہ بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں‘ انہوں نے باضابطہ طور پر اطلاع بھی نہیں دی‘ بارشوں کی صور ت میں جو 57کروڑ روپے رکھے گئے تھے وہ بھی غائب ہیں۔

Tags: