عازمین حج کا پہلا قافلہ 31 جولائی کو سعودیہ میں داخل ہوگا

July 24, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 41

گزشتہ سال نومبر سے 19 جولائی تک تقریباً60 لاکھ افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
ریاض( یو پی پی) سعودی عرب میں عازمین حج کا پہلا قافلہ 31 جولائی کو داخل ہوگا‘ ذرائع ابلاغ نے سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم حسن کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال نومبر سے19 جولائی تک عمرہ سیزن تقریباً60لاکھ کے قریب افراد دنیابھر سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب آئے‘ انہوں نے کہا کہ53لاکھ84 ہزار 943 عازمین عمرہ ادا کرکے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ3لاکھ 31 ہزار ابھی بھی موجود ہیں جنہیں رواں سال حج سیزن سے قبل واپس اپنے ممالک بھیج دیا جائیگا۔ حاتم بن حسن کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال حج منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے او ر ہم چاہتے ہیں کہ خدا کے گھر آنے والوںکو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

Tags: