اسٹیل ملز ملازمین کا وفاقی حکومت کے رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

July 24, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 25

پاکستان اسٹیل کی گیس سپلائی بند کرکے پیداواری یونٹس تباہ کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے، مظاہرین
کراچی( کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین( سی بی اے) نے وفاقی حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس پریشر میں مسلسل کمی اور گیس بندش کی دھمکی کیخلاف پاکستان اسٹیل کے مرکزی پلانٹ بن قاسم پر احتجاجی مظاہرہ کیا‘ مظاہرے میں پاکستان اسٹیل کے ہزاروں ملازمین شریک ہوئے جنہوں نے وفاقی حکومت اور سوئی گیس کے ناروا رویے کیخلاف شدید نعرے بازی کی‘ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین( سی بی اے) کے مرکزی قائدین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی گیس سپلائی ختم کرواکر چلتے ہوئے پیداواری یونٹس کو تباہ کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے‘ پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور پیداواری یونٹس کو تباہ کرکے اسے کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنے کی سازش کے خلاف پاکستان اسٹیل کے تمام محنت کش سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔

Tags: