ایم کیو ایم نے اے آر وائی کیخلاف آج ہونیوالا مظاہرہ ملتوی کردیا

July 24, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 20

کراچی( اسٹا ف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شدید بارشوں کے پیش نظر اے آر وائی نیوز کے دفتر کے سامنے آج ہونیوالا احتجاجی مظاہرہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کیلئے مظاہرہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

Tags: