تہرے قتل کا ملزم گرفتار

July 24, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 16

کراچی(کرائم رپورٹر) ابراہیم حیدری پولیس نے تہرے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا،ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب خان کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم فیاض الرحمن کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا،جبکہ تہرے قتل کی واردات میں ملوث دیگر ملزموںکی تلاش جاری ہے،واضح رہے کے عیدالفطر کے پہلے روز ابراہیم حیدری کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد نورحسن، مولابخش اور اسلم ہلاک ہوئے تھے۔

Tags: