درخشاں پولیس نے فلم ڈائریکٹر کی گرفتاری ظاہر کر دی

July 24, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 22

خالد حسن کے خلاف خاتون نے دھوکہ دہی اور قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرایا ہے
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ڈیفنس سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ہالی ووڈ فلم اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی گرفتاری درخشاں پولیس نے ظاہر کردی ،ملزم پردھوکہ دہی کا الزام لگا یا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے فیز2میں واقع ابو بکر مسجد کے قریب سے بدھ کی شب پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ہالی ووڈ فلم اکیڈمی کے ڈائریکٹر خالد حسن خان کی گرفتاری درخشاںپولیس نے ظاہر کردی،پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر409/15مدعیہ فردوس انجم ابڑو کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے ان کی دی ہو ئی امانت میں خیانت کی اور واپس مانگنے پر قتل کی دھمکیاں دی تھی۔

Tags: