رشی کپور نیتو سنگھ سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے

July 24, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 38

دل پھینک رشی نے نیتو کو اپنا راز دان بنایا ہوا تھا،ہر افیئر کے بارے میں اسے بتاتے تھے
پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد دونوں کی شادی ہوئی، کرن جوہر کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشافات
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ میں رشی کپور اور نیتوسنگھ کی جوڑی بہت مقبول ہے‘ دونو ں نے70 کی دہائی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی اور پھر شادی بھی کرلی۔ یہ بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سمجھی جاتی ہے لیکن رشی کپور اور نیتو نے انکشاف کیا کہ رشی نیتو سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے ۔کرن جوہر کو انٹرویو میں رشی کپور اور نیتو نے اپنی زندگی کے بہت سے پہلوئوں سے پردہ اٹھایا۔ نیتو نے بتایا کہ رشی کپور ان دنوں خاصے دل پھینک تھے اور ان کے بہت سے لڑکیوں کے ساتھ افیئرز تھے‘ انہوںنے نیتو کو راز دار بنارکھا تھا اور جب بھی ان کا کوئی افیئر ختم ہوتا تو وہ اپنا دکھ شیئر کرنے نیتو کے پاس پہنچ جاتے۔ پھر رشی کپور فلم بارود کی شوٹنگ کیلئے فرانس گئے‘ اس سے قبل دونوں نے اپنی ایک فلم کا کام مکمل کرایا ‘ پیرس پہنچنے کے تین دن میں ہی رشی کو اندازہ ہوگیا کہ انہیں نیتو کی کتنی عادت ہوگئی ہے۔ انہوں نے نیتو کو ٹیلی گرام بھیجا جس میں لکھا کہ یہ سکھنی بہت یاد آتی ہے۔ نیتو تب صرف 14 سال کی تھی لیکن وہ اس ٹیلی گرام سے اتنی خوش ہوئی کہ اسے دکھانے فلم ڈائریکٹر یش چوپڑا اور اداکار پریم چوپڑا کے پاس پہنچ گئی‘ وہیں سے دونوں کی لو اسٹوری شروع ہوئی تاہم رشی کپور نے نیتو کو بتادیا کہ وہ شادی کرنے کے حق میں نہیں ہیں‘ نیتو کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا‘ پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔

Tags: