کنگنا کو فیشن آئیکون کا خطاب دیدیا

July 24, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 23

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ گلوکارہ سوفی چوہدری نے اداکارہ کنگنا رناوت کو فیشن آئیکون کا خطاب دیدیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ سوفی چوہدری نے اپنی تازہ گفتگو میں اداکارہ کنگنا رناوت کو فیشن آئیکون کا خطاب دیا‘ اداکارہ و گلوکارہ نے کہا کہ کنگنا رناوت میں کمال کی فیشن کی حس موجود ہے۔ جو کہ دوسروں سے الگ تھلگ ہے اس لئے وہ انہیں اپنا فیشن آئیکون مانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر کسی کو اپنا آئیکون نہیں بناتی‘ پرانے دور میں زینت امان اور رواں دور میں اداکارہ کنگنا رناوت ان کی پسندیدہ فیشن آئیکون ہیں۔

Tags: