سو کوارٹر کورنگی سے قتل کی 21 وارداتوں میں ملوث سیاسی پارٹی کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

July 24, 2015 5:55 pm0 commentsViews: 47

ملزمان نے ابراہیم حیدری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے 4اہلکاروں کو ہلاک کیا‘ ایک عورت کو بھی قتل کرنے کا اعتراف
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی آئی اے نے چھاپوں کے دوران 2 دہشت گردوں سمیت 78 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی آپریشن گارڈن کراچی کے افسران نے ایک سیاسی پارٹی کے 4 ٹارگٹ کلرز جو پولیس مقابلوں پر فائرنگ اور 18 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے بمقام سو کوارٹر کورنگی کراچی سے گرفتار کیا ہے جن سے اسلحہ اور گرنیڈ برآمد ہوا۔ ملزمان کے نام ابو ہریرہ عرف سہیل، عمر علی عرف ابو بھائی ولد احمد علی، عبداللہ عرف دنبہ ولد نور محمد عرف دل محمد، محمد ابراہیم عرف ترمذہ ولد شمسو عالم ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ،3 تیس بور پستول،11 گولیاں، 1 رائفل ایٹ ایم ایم اور7 گولیاں برآمد ہوئیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت ایک سیاسی جماعت ہے جو کہ عرصہ دراز سے کراچی کے ضلعی ایسٹ سو کوارٹر کورنگی اور کورنگی کراچی کے تھانہ جات میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ قتل کی 21 سے زائد وارداتیں اور300 کے قریب چھینا جھپٹی، ڈکیتی جس میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز، نقدی، بھتہ خوری، زیورات کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان ابو ہریرہ عرف عبداللہ کے قتل کی وارداتیں کورنگی میں شاہد نامی شخص کا قتل، سو کوارٹر میں شرافت نامی شخص کا قتل، کورنگی میں نور عالم عرف نونیا کا قتل، کورنگی میں دو اشخاص نامعلوم کا قتل، کورنگی میں محمد بخش عرف بخشی اور اس کے تین ساتھیوں کا قتل، سو کوارٹرمیں ایک عورت کا قتل، کورنگی میں ایک لڑکا جو باہر سے آیا ہوا تھا اٹھا کر قتل کیا۔ 2013ء میں کورنگی ایریا میں صدیق بروکر کا قتل، ابراہیم حیدری کی پولیس موبائل کی فائرنگ جس میں 4 اہلکار شہید ہوئے۔ 3اشخاص ان کے حوالے کیے جو قبرستان میں لے جا کر قتل کیے۔ 28 سے 30 سالہ لڑکا جو انہوں نے ابراہیم حیدری لے جا کر خالی پلاٹ میں قتل کیا۔ رشید نامی شخص کا قتل۔ ملزم جاوید خان عرف بھولا عرف بھوں ولد غزن خان کی قتل کی وارداتیں۔ شاہ فیصل کالونی میں عابد کوٹی کا قتل، شاہ فیصل کالونی میں اسلام عرف اسلامو جو کہ حقیقی کا تھا قتل ہوا، شاہ فیصل کالونی میں رکشہ والے کا قتل جس کا تعلق حقیقی سے تھا۔ پشاور میں بھتہ خوری اور قتل میں ملوث ملزم ساجد نواز ولد شاہ نواز گرفتار۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ایک دوسری کارروائی میں پشاور کا ایک بھتہ خور ساجد نواز ولد شاہنواز جس نے بھتہ نہ دینے پر ایک شخص کو پشاور میں قتل کیا اور کراچی بھاگ آیا اور اتحاد ٹائون سے گرفتار کیا ۔علاوہ ازیںتینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں88چھاپہ مار کارروائیوں اور4مقابلوں کے بعد 78 ملزمان کو گرفتارکر لیا ،گرفتارملزمان میں2دہشت گرد، 1 بھتہ خور،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں16ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت 24 ملزمان ،6 مفرورو اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث27ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے21پستول2دستی بم اور بھاری مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tags: