بابر غوری نے لندن میں کاریں بیچنے کا کاروبار شروع کر دیا

July 24, 2015 5:54 pm0 commentsViews: 31

دوست کے ساتھ پارٹنر شپ پر کئی ملین پونڈ کا گیراج خرید لیا، بیٹا بھی کاروبار میں شامل ہے
لندن( نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور ’’ ایم کیو ایم ‘‘ کے رہنما بابر غوری نے لندن میں کاریں بیچنے کا کاروبار شروع کردیا ہے‘ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بابر غوری جو تقریباً پانچ مہینے سے لندن میں ہیں نے لندن کے علاقہ رائے سلپ میں اپنے ایک دوست بختیار کے ساتھ پارٹنر شپ پر کئی ملین پائونڈ مالیت کا ایک خاصا بڑا گیراج خرید لیا ہے جہاں گاڑیوں کی ریپئرنگ کے ساتھ ساتھ سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت بھی کی جاتی ہے بتایا جاتاہے کہ انہوں نے اس کاروبار میں اپنے بیٹے کو بھی شامل کیا ہے‘ بابرغوری کے بارے میں صولت مرزا کے ویڈیو بیان کے بعد بابر غوری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا لیکن کسی طرح قبل از وقت یہ معلومات لیک ہونے کی وجہ سے بابر غوری کو پتہ چل گیا اور وہ لندن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Tags: