عمران کسی کے کہنے پر پورا نظام اڑانا چاہتے تھے، جاوید ہاشمی

July 24, 2015 5:54 pm0 commentsViews: 26

جب تحریک انصاف میں تھا اس وقت بھی کہا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی ہے
شیخ رشید اب اپنے لیے نیا آدمی پھانس لیں گے اور اس کے کانوں میں شرگوشیاں کریں گے
ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہیں جوڈیشل کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی لیکن عمران خان کسی کے کہنے پر پورے نظام کو اڑانا چاہتے تھے‘ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ جب تحریک انصاف میں تھے تو اس وقت بھی کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی‘ عمران خان کسی کے کہنے پر پورے نظام کو اڑانا چاہتے تھے‘ انہیں کچھ لوگ استعمال کرکے سائیڈ پر ہوگئے‘ جن لوگوں کی باتیں وہ مان رہے تھے ان کا اپنا کوئی مستقبل نہیں‘ شیخ رشید بھی اپنے لئے نیا آدمی پھانس لیں گے اور ان کے کانوں میں سرگوشیاں کریں گے۔

Tags: