ویرات کوہلی کے ساتھ منسوب کیا جانا قابل فخر ہے‘ انوشکا شرما

July 24, 2015 6:02 pm0 commentsViews: 27

ویرات کے ساتھ گزاری ہوئی چھٹیاں بہت یاد گار تھیں
ہم دونوں اکثر اوقات ایک جیسے رنگوں کے کپڑے پہنتے ہیں‘ انٹرویو
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کہتی ہیں کہ ویرات کوہلی کے ساتھ گھومنا پھرنا منسوب کیا جانا ان کے لئے قابل فخر ہے۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں فلمی مصروفیات کے باعث وہ بہت تھک گئیں تھیں‘ اس کے علاوہ ویرات کوہلی بھی کرکٹ میں بے انتہا مصروف رہے تھے جس کی وجہ سے ہمیں آرام کی بہت ضرورت تھی۔ ویرات کے ساتھ گزاری گئی چھٹیاں بہت خوش گوار تھیں‘ اس سے ہماری ساری تھکان دور ہوگئی‘ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی وہ شخص ہے جس کے ساتھ سیر و سیاحت کرنا اور منسوب کیا جانا قابل فخرہے۔ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ خوبصورتی بنائو سنگھار کی محتاج نہیں ہوتی‘ انسان کی مثبت سوچ اسے خوبصورت بناتی ہے۔ ویرات کوہلی اور وہ عام طو رپر رنگین ملبوسات پہننے سے گریز کرکے سفید ‘سیاہ اور سرمئی مائل رنگ پسند کرتے ہیں‘ اس لئے اکثر اوقات ہم ایک ہی جیسے رنگوں کے ملبوسات میں دیکھے جاتے ہیں۔

Tags: