گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ناکارہ جہاز میں آتشزدگی

July 24, 2015 6:00 pm0 commentsViews: 40

انجن روم میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے قریب بنے کیبنز کو بھی لپیٹ میں لے لیا
حب( مانیٹرنگ ڈیسک) گڈانی کے ساحل پر ٹوٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ناکارہ بحری جہاز کے انجن روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی میونسپل کمیٹی گڈانی، حب اور لیڈا کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا تاہم آخری خبر آنے تک بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تقریبا60 کلو میٹر دور بلوچستان کی ساحلی پٹی کی حدود میں واقع شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 54 پر عید سے قبل ٹوٹنے کے لئے لنگر انداز ہونے والے ایک ناکارہ بحری جہاز میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی انجن روم میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے انجن روم کے قریب بنے ہوئے کیبنز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر قابو پانے کیلئے میونسپل کمیٹی گڈانی، میونسپل کمیٹی حب اور لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( لیڈا) سمیت گڈانی پولیس کی بھاری نفری ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی ایمبولینسوں کے ہمراہ پولیس تھانے گڈانی کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد صدیق رونجھو کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم آخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

Tags: