مسلم لیگ ن کا آج یوم حق و سچ منانے کا اعلان

July 24, 2015 6:00 pm0 commentsViews: 18

نماز جمعہ کے بعد مسلم لیگ ہائوس سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائیگی، مٹھائیاں بھی تقسیم ہوںگی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے تحت جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد آج (جمعہ) کو یوم حق و سچ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ن لیگ کے تحت بعد نماز جمعہ مسلم لیگ ہائوس سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی۔ جس سے مسلم لیگی رہنماء خطاب کریں گے۔ اور جوڈیشل کمیشن کی جانب سے الیکش2013ء کو شفاف قرار دیئے جانے پر مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔

Tags: