کراچی میں 288 عمارتیں مخدوش‘ مکینوں کا خالی کرنے سے انکار

July 24, 2015 6:09 pm0 commentsViews: 49

زیادہ تر مخدوش عمارتیں ضلع جنوبی میں ہیں‘ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نگرانی شروع کردی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں بارش کے ساتھ288 مخدوش عمارتوں کی نگرانی شروع کردی اور عمارتوں کے مکینوں کو اپنے مفاد میں عمارتیں خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے ‘نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 288 عمارتوں کے مکین عمارتیں خالی کردیں‘ لیکن ان عمارتوں کے ہزاروں مکینوں نے انکار کردیا‘ دوسری جانب بارشوں کے ساتھ سینٹر میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے اور مخدوش عمارتوں کی نگرانی شروع کردی گئی ہے‘ زیادہ تر عمارتیں ضلع جنوبی میں قائم ہیں۔

Tags: