وزیر اعظم ہائوس میں طویل ترین اجلاس ملک بھر میں افواہیں گردش کرتی رہیں

July 24, 2015 6:09 pm0 commentsViews: 17

اسلام آباد( آن لائن) عام انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت طویل ترین اجلاس سے ملک بھر میں مختلف قسم کی افواہیں گردش کرتی رہیں، عوام الناس اتنے طویل اجلاس پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے کہ اگر رپورٹ نواز لیگ کے حق میں ہے تو پھر اتنا طویل اجلاس کیوں بلا یا گیا، لوگوں کے سامنے رپورٹ ابھی تک کیوں نہیں لائی جا رہی ہے۔

Tags: