حالیہ بارشوں کے بعد سبزیاں مہنگی‘ سپلائی بھی متاثر

July 24, 2015 6:11 pm0 commentsViews: 45

پنجاب اور سندھ میں بارشوں کی وجہ سے فصلیں تباہ ہونے سے سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اور سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث سبزیوں کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ ہرا دھنیا‘ ٹماٹر اور پالک سمیت بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہونیوالی بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے‘ سبزیوں کی کمی کا فائدہ سبزی فروش اٹھارہے ہیں‘ کم داموں بکنے والی سبزیاں مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔ ٹماٹر 50‘ پالک 40‘ شملہ مرچ120‘ کریلا80‘ بھنڈی 140 اور ہرا دھنیا 240 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے اگر اندرون ملک سے سبزیوں کی فراہمی اسی طرح متاثر رہی تو قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Tags: