45 سکینڈ کال پر ایک منٹ کی وصولی، قائمہ کمیٹی کی برہمی

July 25, 2015 12:32 pm0 commentsViews: 27

پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے معاہدے کی کاپی کے ساتھ اتصالات حکام کو طلب کر لیا گیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کے اجلاس میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے45 سیکنڈ کے دورانیے کی کال پر ایک منٹ وقت کی وصولی پر سخت برہمی کااظہار کیا گیا ‘ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے معاہدے کی کاپی نجکاری کمیشن کے تمام ممبران اور اتصالات حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا گیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنے کے بجائے پی ٹی سی ایل کے40 ہزار پنشنرز اور تقریباً10 ہزار بیوائوں کو پینشن ادا کرنے اور وزارت کی طرف سے وزیراعظم سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ملازمین وت ہوچکے‘ بیوائیں پنشن کے انتظار میں نجکاری کا غلط فیصلہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے بجائے غریب ملازمین کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے‘ جس پر کمیٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم سے سفارش کی کہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر نہ کی جائے۔

Tags: