نیو یارک میں ایم کیو ایم کا مظاہرہ وائٹ ہائوس پر بھی احتجاج کا اعلان

July 25, 2015 12:32 pm0 commentsViews: 20

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم نیو یارک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آگنائزر محمد ارشد حسین‘ سینٹرل کمیٹی ممبر گل محمد‘ سینٹر معاون کمیٹی ممبر محمد خورشید الحق‘ نیویارک چیپٹر انچارجز فہیم محمد اور سید کمال انجم سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی ۔ ارشد حسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین کے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کے اعلان نے امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے‘ انہوں نے مہاجروں کی نسل کشی اور غیر قانونی گرفتاریوں پر وائٹ ہائوس ‘اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر کے سامنے آج مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: