دھرنے کا بدلہ چکانے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے پر غور

July 25, 2015 12:32 pm0 commentsViews: 21

قومی اسمبلی کے اسپیکر اس حوالے سے 27 جولائی سے شروع ہونے والے اجلاس میں ووٹنگ کراسکتے ہیں
مسلم لیگ ن‘ ایم کیو ایم اور جے یو آئی متوقع طور پر تحریک انصاف کیخلاف تحریک کے حق میں ووٹ دینگے‘ ذرائع
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے دھرنے کا بدلہ چکانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس بات کا امکان ہے کہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ، متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے اراکین قومی اسمبلی تحریک کے حق میں ووٹ دیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر امکان ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 27 جولائی سے شروع ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کی موخر کردہ تحریک پر ووٹنگ کراسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ ایم کیو ایم، جے یو آئی(ف) اور رمسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کی حمایت میں ووٹ دیں گے جس کے بعد اسپیکر اپنی رولنگ کے ذرائع تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت ختم اور الیکشن کمیشن کو 27 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔ ادھر نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے لیے منگل کو رائے شماری متوقع ہے۔

Tags: