افتخار محمد چوہدری نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

July 25, 2015 12:32 pm0 commentsViews: 25

کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، اپنی سیاسی جماعت بنائوں گا، سابق چیف جسٹس
عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے بھی سرخرو ہوگیا، میڈیا سے بات چیت
کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا اپنی سیاسی جماعت بنائوں گا۔ جس کا اعلان15 دسمبر کو کروں گا۔ کوئٹہ میرا گھر ہے یہاں سے ہی سیاست کا آغاز کروں گا۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں مجھ پرلگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں۔ عمران خان کے لگائے گئے الزامات سے بھی سرخرو ہوگیا ہوں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایسا میکنزم ہونا چاہیے کہ کوئی سیاسی جماعت الزام نہ لگا سکے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔ اپنی جماعت بنائوں گا اور سیاست کروں گا۔ بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔ مزید براں ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کی سیاسی جماعت کا نام جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی تجویز کیا گیا ہے نئی سیاسی جماعت کے نام کا باقاعدہ اعلان4 ماہ بعد15 دسمبر کو کوئٹہ میں کیا جائے گا۔

Tags: