حج کوٹے کی پابندی ختم ہوجائے گی

July 25, 2015 12:37 pm0 commentsViews: 18

مکہ مکرمہ( این این آئی) مسجد الحرام کی توسیع کے پیش نظر سعودی حکومت کی طرف سے 2012ء میں3 سال کیلئے مقامی حاجیوں کی تعداد میں50 فیصد اور دوسرے ملکوں سے آنے والے حاجیوں کی تعدادمیں20 فیصد کمی کرنے کی مدت اس حج کے بعد ختم ہوجائے گی اور حج کے بعد تمام ملکوں کے کوٹے بحال ہوجائیں گے۔ سعودی گزٹ کے مطابق مسجد الحرام کی توسیع کا منصوبہ اس حج سے پہلے مکمل ہوجائے گا۔ جس کے نتیجے میں یہاں بیک وقت 20 لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے۔

Tags: