سلمان خان کا فلم بجرنگی بھائی جان کا منافع کسانوں کو دینے کا اعلان

July 25, 2015 12:37 pm0 commentsViews: 30

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کے منافع سے بھارت کے کسانوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم فلم کی کامیابی کا سفر ابھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں اب جب کہ وہ اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کی شاندار کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں ۔

Tags: