تحریک انصاف باضابطہ رد عمل آج جاری کرے گی
اسلام آباد( اے پی پی) تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر اپنا باضابطہ رد عمل آج ( ہفتہ کو) جاری کرے گی۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان نے جمعہ کو پارٹی کے سینئر رہنمائوں اور قانونی مشیروں سے مشاورت کی اور رپورٹ پر تفصیلی غور کیا۔