یوم انہدام جنت البقیع آج منایا جائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مختلف جماعتوں کے تحت آج یوم انہدام جنت البقیع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے ایک احتجاجی مظاہرہ آج ( ہفتہ کو) شام 4:00 بجے بمقام کراچی پیس کلب کے باہر کیاجائے گا۔